عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2622ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کے اضافے سے 273400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800روپے کے اضافے سے 234396روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں