سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم سے متعلق وضاحتی میمورنڈم جاری

کاغذات مکمل ہونے کے بعد پنشنرز کو مکمل پنشن اور بقایا رقم بھی جاری کر دی جائے گی، سندھ حکومت (فوٹو: انٹرنیٹ)
وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خزانہ ڈویژن نے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز کے شہدا کے لواحقین تک محدود ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈفورسز کے شہدا کے لواحقین اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پینشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں