زکریا ایکسپریس کو حادثہ؛ کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت گھنٹوں تاخیر کا شکار

کراچی:اندرون ملک دھند اور اوڈیرو لعل اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس کے ڈی ریل منٹ کے بعد کراچی سے اندرون ملک متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے۔

پشاور سے رحمان بابا ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے، 7 بج کر 30 منٹ پر ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی،کراچی سے پشاور کے لیے رحمان بابا ایکسپریس دوپہر 12 کے بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر ساڑھے 6 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح راولپنڈی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس صبح 8 بجکر 45 منٹ کے بجائے، دوپہر 4 بجے تقریباً 7 گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی،کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے،شام 7 بجے 5 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس صبح 10 بجکر 45 منٹ کے بجائے،شام 7 بجے 8 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجائے،شام 7 بج کر 15 منٹ پر 4 گھنٹے اور 15 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی،سیالکوٹ سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس صبح 9 بج کر 35 منٹ کے بجائے،دوپہر 4 بجکر 45 منٹ پر تقریبا 7 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے، رات 7 بج کر 45 منٹ پر تقریباً ساڑھے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی،لاہور سے کراچی آنے والی پاک بزنس ایکسپریس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے،شام ساڑھے 5 بجے ساڑھے 6 گھنٹوں سے تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس دوپہر 4 بجے کے بجائے،رات ساڑھے 8 بجے ساڑھے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

لالہ موسٰی سے کراچی آنے والی ملت ایکسپریس دوپہر 12 بج کر 40 منٹ کے بجائے،شام 6 بجے 5 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس شام 5 کے بجائے، رات سوا 9 بجے سوا 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی،راولپنڈی سے تیز گام ایکسپریس صبح ساڑھے 10 کے بجائے،شام سوا 5 بجے ساڑھے 6 گھنٹوں سے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس شام ساڑھے 5 کے بجائے،رات ساڑھے 9 بجے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی،لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس ٹرین دوپہر 1بج کر 35 کے بجائے،شام 6 بج کر 45 منٹ پر تقریبا 5 گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کے بجائے،رات ساڑھے 7 بجے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی،ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس صبح 8 بج کر 55 منٹ کے بجائے،شام 5 بجے 8 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس شام سوا 6 کے بجائے،رات 8 بجے 1 گھنٹے 45 کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں