پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی

لاہور: پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں سے گر کرزخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی زیرصدارت ہوا جہاں اپوزیشن اراکین اور حکومتی ارکان کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اس موقع پر اراکین نے صوبائی اسمبلی کی پرانی عمارت پر اجلاس بلانے کے فیصلے کی داد دی اور کہا کہ پرانی عمارت سے بہت ساری پرانی یادیں وابستہ ہیں اور اس عمارت کو زندہ رکھنے کے لیے یہ اچھا طریقہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں