بشریٰ انصاری کو نئی ویڈیو پر کڑی تنقید کا سامنا

پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی حالیہ انسٹاگرام ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی، جس میں وہ رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ دل سے خوش رہنے والی شخصیت ہیں اور زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہونا پسند کرتی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ناقدین نے اس ویڈیو پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ بعض لوگوں نے ان کے انداز کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ان کی اس ویڈیو کو ان کے پیشہ ورانہ مقام کے خلاف قرار دیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بشریٰ انصاری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی انہیں مختلف ویڈیوز پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، لیکن اداکارہ ہمیشہ اپنی زندگی اپنی پسند کے مطابق جینے کے عزم کا اظہار کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں