پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ، مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

پی ٹی آئی کے صوابی میں 8 فروری کے احتجاج کے معاملے میں مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق مری میں دفعہ 144 تین دن کے لیے صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک نافذ رہے گی جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری میں جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں