آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی انجری کا شکار

آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں