لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کے خلاف آئینی درخواست سینیئر وکیل حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس عامر فاروق کا ججز کی ریپریزینٹیشن پر فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں