انسدادِ دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے نعیم حیدر پنجوتھا کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نعیم حیدر پنجوتھا اپنے وکلا نیاز اللہ نیازی اور شمسہ کیانی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پانچوں مقدمات میں نعیم حیدر پنجوتھا کی عبوری ضمانت 27 اپریل تک منظور کر لی۔