پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں تاہم جب صحیح شخص زندگی میں آئے گا تب ہی شادی کریں گی۔
حال ہی میں مایا علی ندا یاسر کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔
ندا یاسر نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کریں گی۔ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں.