کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کے وقفے سے آج پھر شدید مندی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1164.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 114367.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں گراوٹ کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 2179.92 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر 113,352.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی کے بعد منگل کو مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی دیکھی جا رہی ہے۔