ڈراما انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی ایمن اور منیب اپنی ہر خوشی میں مداحوں کو بھی شامل کرتے ہیں اور ایسے ہی ایک موقع کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں منیب بٹ اور ایمن خان کی بیٹی میرل کو کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میرل منیب نہایت معصومیت اور خوبصورت انداز سے پورا کلمہ طیبہ پڑھتی ہے۔ ان کی زبان سے کلمے کی ادائیگی بہت روح پرور محسوس ہوتی ہے۔
کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے میرل کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مداحوں نے بیٹی کی بہترین تربیت اور بنیادی اسلامی تعلیمات سے بیٹی کو روشناس کرانے پر ایمن اور منیب کی تعریف بھی کی۔
کمنٹس میں صارفین نے لکھا کہ والدین کی اولین ذمہ داری بچوں کی اسلامی اصولوں پر پرورش اور تربیت کرنا ہے۔