وہاڑی: انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔

طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے، دونوں معمولی زخمی ہوئے، زخمی پائلٹس کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے بحفاظت اتر گئے تھے۔

پولیس کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں