ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت برباد کر رہی ہیں، نادیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر پر کام کر کے شدید وقت ضائع کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہانیہ وہاں جو ٹائم ویسٹ کر رہی ہیں اسے کہیں اور لگائیں تو اچھا ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ابھی ہانیہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جو فلم کر رہی ہیں اس پر پہلے ہی پابندی کی باتیں شروع ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ہیں جنہیں اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے ان کے مداحوں میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

ہانیہ جلد پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور سونم باجوہ کے ساتھ ایک پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں