وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی،مری ،پنڈدانخان، لاہور و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد،مانسہرہ ، پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔