جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔

دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پیش کیا گیا جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔

فواد چوہدری نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل پھر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں