مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس لوٹ آئے، گھر والوں سے جذباتی ملاقات کی ویلاگ وائرل۔
ڈیجیٹل کریئیٹر اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ رجب بٹ کو حال ہی میں مذہب سے متعلق ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہیں شدید عوامی تنقید اور ردعمل دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر پاکستان چھوڑ کر دبئی منتقل ہو گئے تھے۔
دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے پاکستان میں اپنے خلاف مقدمے کی پیروی کی اور مداحوں سے معذرت بھی کی۔ کل رجب بٹ اچانک بغیر اطلاع پاکستان واپس آئے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو سرپرائز کر دیا۔
رجب کی واپسی پر ان کے والد، والدہ اور اہلیہ ایمان سمیت قریبی دوست جذباتی ہوگئے اور انہیں گلے لگا کر خدا کا شکر ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس جذباتی ملاپ کو بے حد سراہا اور یوٹیوبر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔