پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا “جھوٹی خبریں” پھیلانے لگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔
بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کی اجازت نہیں دی۔

تاہم اسکے برعکس پاکستانی حکومت کی ہدایت پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو دبئی میں منتقل کرنے پر صاف انکار کردیا تھا جس پر ہندوستان کو شدید غصہ تھا۔
دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی میں کروانے کا اعلان کردیا تھا تاہم پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایونٹ روکنے پر زور دیا اور یوں پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں