لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر اور آٹھ فروری کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ سمیت سات ملزمان قصوروار ہیں۔
اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں پر 30 مئی تک تو سیع کردی۔
علیمہ خانم آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ علیمہ خانم اور عظمی کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔
اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آٹھ فروری کو احتجاج کے مقدمے میں عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی۔