پنجاب میں شدید گرمی سے شہری بے حال؛ محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی

لاہور: پنجاب میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے، اسی دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر سنائی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پورا صوبہ اس وقت شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور سورج گزشتہ ہفتے سے آگ کے گولے برسا رہا ہے، جس سے سڑکیں تندور کے مانند گرم اور پوری صورت حال سے شہری پریشان ہیں۔

دریں اثنا موسمیاتی ماہرین نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بادل برسانے والا سسٹم پنجاب میں موجود ہے، جس کے تحت آج لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
ممکنہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں قدرے کمی متوقع ہے۔

لاہور میں درجہ حرارت کم از کم28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورزیادہ سےزیادہ پارہ42 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے دوبارہ خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں