پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

اسلام آباد:پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اُس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی، اس لیے امکان ہے کہ 27 مئی کو ذوالقعدہ کا اختتام نہ ہو سکے۔

فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے ذوالحج کا چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان میں یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو سکتی ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کا انحصار قمری کلینڈر اور چاند کی واضح رویت پر ہوتا ہے، لہٰذا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا، تاہم فلکیاتی ماہرین کی رائے عوام کو پیشگی تیاری اور سفری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں