راجن پور پولیس کی کارروائی، ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2مغوی بازیاب

لاہور:راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔

پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ شاہوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شاہوالی پولیس نے کچہ ایریا کے اغواکاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا۔ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او فاروق امجد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق پولیس کا کچہ کریمنلز کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، کچہ کریمنلز سادہ لوح لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ سستی اشیاء، شادی یا گاڑیوں کے لین دین کے لیے کچہ ایریا میں آنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں