اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کی صبح حج پر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی عید کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اُن سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے، 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں۔