قومی کھیل ہاکی پر بنی سیریز ‘شمشیر’ کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ڈرامہ سیریز “شمشیر” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

تھرلر سے بھرپور اس ویب سیریز کا ٹریلر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر شوبز، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ویب سیریز کے مرکزی اداکار فرحان سعید، حریم فاروق، بہروز سبزواری اور عمر عالم شریک ہوئے، اس ویب سیریز کو نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکے ڈائریکٹر شہرزادے شیخ ہیں۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں قمر ابراہیم، سمیر حسین اور کپتان امجد بٹ کی موجودگی نے تقریب چار چاند لگا دیئے۔ ٹریلر کی ریلیز کے بعد ہاکی اور پاکستانی ثقافتی ورثے پر ایک مفصل پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی، جس میں ہاکی سے جڑی قومی شناخت اور یادگار لمحات کو اجاگر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں