کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کردی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.