رحیم یار خان: پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون حملہ، متعدد زخمی

لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔

پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں