کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب ہے۔
ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
مزید پڑھیں
Express News
اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے دن کاروبار کی بلند ترین سطح پر
Express News
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کے اضافے کے بعد نئی بلند سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ 5 جون کو مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی.