رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی

لاہور:رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے قبضہ کی درخواست موصول ہونے پر موقع دیکھنے آئی ٹیم پر حملہ کیا، قبضہ مافیا نے سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلز کو یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

چوکی انچارج جیابگا وقاص ٹیم کو چھڑوانے موقع پر بپہنچے تو قبضہ مافیا نے اینٹوں سے حملہ کر دیا، ملزمان کے تشدد سے سب انسپکٹر وقاص شدید زخمی ہوئے جن کا سر فریکچر ہوا ہے۔

زخمیوں میں تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر رضوان، کانسٹیبل علی شیر شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف قبضہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں