اسرائیل کا ایران کے شمال مغرب میں واقع تبریز ریفائنری کے قریب حملہ

اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں