فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید کا جواب دے دیا

نادیہ افگن نپاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کو ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل بہروپیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہا جا رہا ہے تاہم نادیہ افگن نے اس ڈرامے میں ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر تنقید کی ہے۔

اس ڈرامے میں وہ ایک ایسی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہیں جو ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ان کے ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی انگریزی ادائیگی پر تنقید کی۔نادیہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کا کردار “گچا!” کہتا ہے، جو ایک غیر معیاری لفظ لگتا ہے۔
فیصل قریشی نے اس تنقید کا جواب ایک ویڈیو پیغام میں ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ہمراہ دیا۔ فیصل نے کہا کہ امریکہ میں بعض حلقے “Gotcha” کو “Gottcha” کہتے ہیں، اور ان کا کردار کبیر اسی طرز کے ایک غیرملکی دوست سے متاثر ہے۔

شکیل خان نے بھی وضاحت دی کہ کردار کی بول چال سوچ سمجھ کر تخلیق کی گئی ہے اور فیصل کے انگریزی بولنے کا انداز بھی خود ایسا رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو زیادہ تر صارفین فیصل قریشی کے مؤقف سے متفق دکھائی دیے اور نادیہ افگن کی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں