پشاور:مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسں ہدف 15 جون کو مکمل کر لیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) فوزیہ اقبال نے ابھی محصولات ہدف مکمل کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 47 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بآسانی مکمل کرلیا، ان شاءاللہ جون کے آخر تک 50 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی حکام کو ہدف حاصل کرنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔