نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کو نیوزی لینڈ پر 1-3 کی سبقت حاصل

نیشنز ہاکی کپ کے اہم معرکے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم معرکے میں پہلے کواٹر کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے کواٹر کے 6 منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، کیویز کی جانب سے ووڈ نک گیند کو جال میں پہنچایا، تاہم میچ کے 13ویں اور 14ویں منٹ میں پاکستان نے مسلسل 2 گولز داغ کر برتری حاصل کی۔

دوسرے کواٹر میں بھی پاکستان نے اپنے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور حریف ٹیم کو دباؤ لاتے ہوئے 28ویں منٹ گول اسکور کرکے برتری بڑھادی۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان جبکہ تیسرا گول رانا وحید اشرف نے اسکور کیے۔

قبل ازیں پاکستان نے گزشتہ روز اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

پہلے میچ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔

گرین شرٹس آج اگر نیوزی لینڈ کو اہم معرکے میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے۔

دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں