امریکا میں شدید طوفان کیوجہ سے گنبد نما پراسرار شے آسمان سے آگری.یہ دھاتی گنبد نارتھ پاساڈینا اسٹریٹ کے قریب دیکھا گیا۔
یہ پراسرار واقعہ امریکی شہر انڈیاناپولس کے ایسٹ سائیڈ میں پیش آیا، جہاں شدید طوفان کے دوران اچانک ایک گنبد نما پراسرار شے ایک رہائشی سڑک پر گر پڑی, جس نے محلّے میں حیرت اور تجسس پھیلا دیا۔
شدید طوفان کے دوران ایک بڑا گنبد یعنی ریڈار اینٹینا کا موسمی حفاظتی گنبد ہوا کے طوفانی جھکڑوں کی قوت سے اپنا مقام چھوڑ کر رہائشی علاقے میں آگرا۔
یہ دھاتی گنبد نارتھ پاساڈینا اسٹریٹ کے قریب دیکھا گیا جہاں لوگ اسے دیکھ کر سیلفی لینے لگے۔ بعدازاں ایک کمپنی نے تصدیق کی کہ یہ گنبد ان کا ریڈاراینٹینا ہی تھا لیکن وہ بھی حیران ہیں کہ یہ کیسے اتنا دور تک اُڑ کر آیا۔
تاہم گرنے کے باوجود کسی شہری کو کوئی چوٹ یا جانی نقصان نہیں ہوا، جو واقعی ایک بڑی خوش قسمتی ہے۔ گنبد پر ڈینٹ پڑنے یا اس کے ٹوٹ جانے کے آثار تھے مگر یہ مکمل طور پر سلامت ہے۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ آواز ایک ایک ہلکے دھماکے کے شور جیسا تھا جس نے انھیں بم یا آسمانی چیز کا گمان دلایا۔
واقعے نے مقامی لوگوں کے درمیان قدرے تشویش بڑھا دی ہے خاص طور پر حفاظتی اقدامات اور طوفانی حالات میں گھروں کی حفاظت کے حوالے سے۔