میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ و ماڈل میرب علی نے بالآخر گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی پر اپنا ردعمل دے دیا۔

میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی گزشتہ تین برس پہلے منگنی ہوئی تھی تاہم گزشتہ ہفتے اچانک ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب عاصم اظہر نے منگنی ختم کرنے سے متعلق انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی سے متعلق تبصرے اور چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں، لیکن دونوں جانب سے کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

علیحدگی کے بعد میرب علی مختلف تقریبات میں نظر آئیں اور اپنے قریبی دوستوں و خاندان کے ہمراہ وقت گزارتی رہیں۔ وہ اپنے پیشہ ورانہ معاملات میں بھی سرگرم ہیں تاہم طویل خاموشی کے بعد میرب علی نے اب انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ “اللہ میرے دل کی حالت جانتا ہے اور یہی میرے لیے کافی ہے۔” ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جہاں صارفین نے ملے جلے ردعمل دیے ہیں۔

کچھ افراد نے اس بیان کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ دوسروں نے اس کی حمایت کی۔ میرب نے انسٹا اسٹوری پر پھولوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک پیغام بھی لکھا ہے جس میں اداکارہ کی مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں