صوابی ; نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ڈرائیور سمیت شہید

صوابی ; تھانہ آئی ڈی ایس کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ پولیس اہلکار ایک ہوٹل کے باہر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے۔ شھید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹبل جمال الدین اور ڈرائیوار زاھد شامل ہیں۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکاران جمال الدین اور زاہد کی نماز جنازہ پولیس لائن شاہ منصور میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس صوابی کے مطابق پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی،شہید جمال الدین اور زاہد شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔
نمازِ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن بگوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر خان،ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی ،سرکل ایس ڈی پی اوز سمیت افسران ، اہلکاران اور ورثاء شریک ہوئے۔
آر پی او مردان نجیب الرحمن بگوی اور ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں