خیبر؛ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں اہلکارشہید

خیبر: ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور (نارتھ) کی شیخ ون پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں نے بزدلانہ سنائپر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک لیاقت علی شلمانی شہید ہو گئے۔ شہید کا تعلق خیبر کے علاقے لوئے شلمان، سمسئی سے تھا۔

لانس نائیک لیاقت اپنی ڈیوٹی انتہائی جانفشانی، حوصلے اور بہادری کے ساتھ انجام دے رہے تھے کہ دشمن نے چھپ کر وار کیا۔ ان کی نمازِ جنازہ ونگ ہیڈکوارٹر امبار میں ادا کی گئی، جس میں افسران، ساتھی اہلکاروں اور مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قوم اپنے اس بہادر سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کی حرمت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کے محافظ ہر لمحہ قربانی کے لیے تیار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں