سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے ایک خاتون اور 4 بچے جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 1 خاتون خاتون اور 4 جاں بحق ہوگئے جب کہ ریکسیو آپریشن مکمل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ 14 سالہ لاپتا اویس کی لاش نکال لی گئی، 2 دن قبل کشتی حادثے میں جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں، دو روز قبل شاہی باغ میں کشتی ڈوب گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں