پرو ہاکی لیگ؛ پاکستان کو مدعو کرلیا گیا

پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے رابطہ کرکے انہیں لیگ میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا۔

نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم مالی مسائل کے سبب پرو لیگ میں شرکت سے دستبردار ہوئی تو قانون کے مطابق رنر اَپ ٹیم (یعنی پاکستان کو) شامل کیا گیا۔
پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع بھی مل گیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم اسوقت ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ کیویز کے دیس میں ہاکی کو شوقیہ کھیل سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ فیڈریشن پر مالی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور گزشتہ برس بھی فتح کے باوجود پرو لیگ کھیلنے سے محروم رہی تھی۔ ادھر پاکستان اور بھارت میں اِسے قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے۔

خبریں سامنے آئیں تھی کہ اگر نیوزی لینڈ باضابطہ طور پر دستبردار ہوجاتا ہے تو امکان ہے کہ اس جگہ پاکستان پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کرجائے- ایف آئی ایچ قانون کے تحت فائنلسٹ ٹیم کے دستبردار ہونے کے بعد رنر اِپ ٹیم جگہ پُر کرنے کا حق رکھتی ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا تصدیق شدہ بین الاقوامی اسائنمنٹ ایشیاکپ ہے، جو رواں برس اگست-ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشدیدہ حالات کے باعث ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت پر غیر یقنی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیاکپ کو بھارت سے نیوٹرل وینیو پر منعقد کروانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پاکستان فروری 2026 میں ورلڈکپ کے اہم کوالیفائنگ راؤنڈ حصہ لے سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں