ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ؛ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل جوڑی نے میزبان ملائیشا کو 1-2 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

پاکستانی اسکواش جوڑی کل فائنل میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 11-10، 09-11 اور 09-11 رہا۔

دوسری جانب فائنل میں پہنچنے والے نور زمان اور ناصر اقبال نے فائنل میں بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ملکی پرچم بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں