راولپنڈی:تھانہ بنی محلہ راجا سلطان میں تین بچوں کی موت کا مقدمہ شوہر نے اہلیہ پر درج کروا دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی۔ مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا۔
پولیس نے واضح کیا کہ افسوسناک واقعے میں قتل کے شواہد سامنے آئے تو ذمہ دار کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ناشتہ کرنے اور دودھ پینے کے بعد بچوں اور والدہ کی حالت غیر ہوگئی تھی تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل بچے دم توڑ گئے جبکہ والدہ زیر علاج ہے۔