ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاور پلے کے قانون میں تبدیلی کر دی گئی

کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے کھیل کے قوانین میں چند تبدیلیاں منظور کی ہیں، جن میں پاور پلے سے متعلق ایک اہم ترمیم بھی شامل ہے۔

کرک انفو کے مطابق نئے قانون کے تحت، اگر کسی وجہ سے میچ کے اوورز کم ہو جائیں، تو اب پاور پلے کا دورانیہ قریبی مکمل اوور کے بجائے قریبی گیند یعنی Nearest Ball کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔

اس سے پہلے پاور پلے کا تعین قریبی اوور پر کیا جاتا تھا، جو بعض اوقات غیر متوازن صورتحال پیدا کرتا تھا۔

موجودہ قانون کے مطابق، 20 اوورز کی اننگز میں ابتدائی 6 اوورز پاور پلے پر مشتمل ہوتے ہیں، جہاں صرف دو فیلڈرز 30 یارڈ دائرے سے باہر کھڑے ہو سکتے ہیں۔

جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونے والے نئے اصول کے مطابق اگر کسی اننگز کو کم کر کے 8 اوورز کر دیا جائے، تو پاور پلے 2.2 اوورز (یعنی 13 گیندوں) پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح اگر اننگز 9 اوورز کی ہو تو پاور پلے 2.4 اوورز (یعنی 14 گیندوں) کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں