لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی موصول ہوگئی جس کے مطابق لاہور، سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ قصور اوکاڑہ شیخوپورہ مرید کے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق لاہور زلزلہ محور لاہورسے25 کلومیٹر دور ساؤتھ تھا، لاہور میں زلزلے کی گہرائی ساڑھے 14 کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں