شمالی وزیرستان: پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کرنیوالے 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اور 2 جولائی کی درمیانی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتا چلا جس کے بعد فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاک افغان بارڈر کے ذریعے فتنہ الخوارج کے دہشتگروں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنےکے مؤثر اقدامات کرے، سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
انٹیلی جنس کی معلومات پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
فوج کو ڈرون کی مدد حاصل تھی۔
دس دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ باقی 20 کو افغان طالبان اور ٹی ٹی پی نے سرحد پار لے جا لیا۔
برآمد ہونے والا سامان:ہتھیار:
ایک اینٹی ٹینک گن، ایک آر پی جی-7، آٹھ سب مشین گنیں، تیرہ گرینیڈ، تیس گرینیڈ راؤنڈز، ایک لانگ رینج رائفل۔

دھماکہ خیز مواد: پچاس آئی ای ڈی بنانے کا سامان، پچیس تیار آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹنگ کورڈ، فیوز وائر، پینسٹھ ڈیٹونیٹرز۔
پروپیگنڈا مواد: 20 جھنڈے، 15 خودکش بمبار ہیڈ بینڈز، 6 اسمارٹ فونز، کئی ایس ڈی کارڈز۔
اس آپریشن سے پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشت گرد حملے روکے گئے اور بہت سی جانیں بچائی گئیں۔ فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں