ڈی آئی خان:آج مسلسل دوسرے دن خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق 2 زخمی

ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں آج مسلسل دوسرے دن خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ضلع کرم میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جس میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی سینٹرل کرم میں سفر کے دوران کھائی میں گری۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جب کہ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
دیر لوئر کے علاقے نگری پائین تالاش سے تعلق رکھنے والا نوجوان امجد ولد محمد امین، اپنی شادی کے دن موٹر سائیکل حادثے شکار ہوکر جان بحق ہوگیا۔ متوفی کی آج شادی تھی۔ حادثے کے بعدشادی کا گھر ماتم میں بدل گیا۔ لاش گھر پہنچنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں