عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں، عدم حاضری کے سبب بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، اسپیشل پراسیکیوٹرز عرفان بھولا، سہیل عارف، پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین، بیرسٹر عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔ شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب جانب سے ہامی بھرنے پر بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے۔
بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی عدالت نے آئندہ سماعت پر بشری بی بی کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں