شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حامد خان پی ٹی آئی کے چیئرمین بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی، اس لیے وہ میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رؤف حسن، شعیب شاہین اور حامد خان تینوں ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرسٹر گوہر کو پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے تھے۔ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان سمیت چاہتے تھے کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاؤں ۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے احساس ہوا یہ سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں یہ سب کر رہے ہیں، تب میں نے باہر پریس کانفرنس میں میڈیا کو وہ بتایا جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں