چوتھا ٹی20؛ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی! صاحبزادہ فرحان کو موقع مل گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کا اعلان ہوگیا۔

کرائسٹ چرچ میں شیڈول سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، وکٹ کیپر اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو موقع دیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان بطور وکٹ کیپر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ سیریز کا چوتھا میچ 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کی پلئینگ الیون

کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد وسیم جونئیر، محمد نواز، زمان خان اور حارث رؤف بھی ایکشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں