غزہ: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے گرائے گئے گھروں پر نئی غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے وزیروں کے اجلاس میں غزہ میں فلسطینیوں کے مسمار کیے گئے گھروں پر یہودی بستیاں بنانے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ اسرائیلی وزرا نے یہودی بستیوں کی تعمیر جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بیان میں کہا ہے کہ یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں ابھی کافی کام کرنا باقی ہے۔ اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں فلسطینوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ پر 7 اکتوبر2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 26 ہزار 422 فلسطینی شہید اور 65 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔