لاہور؛ قومی اسمبلی کی 14 میں سے 3 شکست نشستوں کے نتائج سامنے آگئے

قومی اسمبلی کی لاہور کے 14 میں سے 3 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں میں سے 3 کے نتائج سامنے آئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن نے 2 جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 803 ووٹ کامیاب قرار پائے، انہوں نے مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر کو شکست دی، جو 70 ہزار 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 123 سے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل افضال عظم پاہٹ 48 ہزار 484 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55 ہزار 387 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43 ہزار 594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں