شیمار پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر

دبئی: شیمار جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر بن گئے۔

گابا ٹیسٹ کے ہیرو شیمار جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر بن گئے، انھیں جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

انھوں نے دوسری اننگز میں 7 وکٹیں اڑاکر کیریبیئن ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا تھا، اسی کارکردگی کی بنیاد پر شیمار کو پہل ایچ بی ایل پی ایس ایل اور بعد میں آئی پی ایل کاکنٹریکٹ بھی ملا۔

ویمن پلیئر آف دی منتھ برائے جنوری ایمی ہنٹر کو قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں